حکمراں اتحاد کا اجلاس: فاٹا میں آپریشن کے بجائے مذاکرات پر اتفاق
Updated at 1900 PST
اسلام آباد...حکمراں اتحاد کے اجلاس میں اتفاقکیا گیا ہے کہ فاٹا میں آپریشن کے بجائے مذاکرات کئے جائینگے ۔ اجلاس ے بعد جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی خطرے میں ہے اور پورے جذبہ حب الوطنی کے ساتھ تمام راہنماوٴں نے شرکت کی اور ملک کے اندر معاملات کوپارلیمنٹ میں لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ عالمی قوتوں کو بتا دیا جائے کہ ہم اپنے مفادات پر سمجھوتہ نہیں کرینگے۔
موجودہ حکومت نے عوام کوکوئی ریلیف نہیں دیا، پرویز الٰہی
Updated at 1500 PST
اسلام آباد ... قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا اور ملک معیشت زبوں حالی کا شکار ہے ۔اسلام آباد میں پارٹی کے سینیر رہ نماؤں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے