Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Tuesday, February 09, 2010, Safar 24, 1431 A.H
 
  شہر قائد/ شہر کی آواز 
 
کراچی (پ ر) جماعت اہلسنت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ تراب الحق قادری نے کہا ہے کہ شہر کراچی کی فضا روز بروز مکدر ہوتی جا رہی ہے عوام شدید خوف وہراس کا شکار ہیں۔ روزانہ کسی نہ کسی علاقے میں تصادم اور ہنگامہ آرائی کی خبریں ذہنی اذیت کا باعث اور معاشرہ ومعیشت کیلئے نقصان دہ ثابت ہو رہی ہیں انہوں نے کہا کہ لسانیت، صوبائیت یا کسی بھی قسم کی تعصب پرستی گناہ کبیرہ ہے اور اسلام تقویٰ کے علاوہ کسی فرق کو ترجیح نہیں دیتا۔ مذموم عزائم رکھنے والے عناصر مسلمانوں کو تقسیم کر کے انہیں کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وقت کی نزاکت کا ادراک کرتے ہوئے ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام میں جذبہ اخوت ومحبت کو بیدار کیا جائے تاکہ ملک وقوم کو کسی بھی قسم کی افسوسناک صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اہلسنت میں کراچی سٹی کے عہدیداران، علماء کونسل، رابطہ کمیٹی، ٹاؤنز امرا وناظمین کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں جماعت اہلسنت کراچی کے نائب امیر مولانا ابرار احمد رحمانی، مولانا خلیل الرحمن چشتی، علامہ سید حمزہ علی قادری، مولانا کامران قادری، مولانا الطاف قادری، محمد جاوید قادری، محمد احمد صدیقی، مولانا ناصر خان، مولانا شعیب قادری، زاہد اشتیاق، مولانا عبدالحفیظ معارفی، مولانا غلام شاہ اعوان، مولانا سید محمد راشد علی قادری، مولانا لائق محمد سعیدی، مولانا عباس علی قادری، مولانا سید غالب شاہ قادری، مولانا محمد خالد ماتریدی ودیگر عہدیداران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ہمارا دین مسلمانوں کو آپس میں بھائی بھائی قرار دیتا ہے تمام مسلمان ایک دوسرے کی جان، مال، عزت، آبرو کے محافظ ہیں دہشت گردی، ظلم وبربریت، تشدد، ہنگامہ آرائی، جلاؤ گھیراؤ سے نقصان صرف مسلمانوں کا ہی ہو رہا ہے اجلاس میں سندھ کی ممتاز روحانی شخصیت حضرت سائیں غلام حسین، قنبر شریف، جماعت اہلسنت پاکستان کی سنی سپریم کونسل کے چیئرمین دیوان سیدی معینی، حاجی محمد حنیف طیب، علامہ ابرار احمد رحمانی کے بھائی مولانا عبدالحفیظ معارفی کی والدہ کیلئے دعائے صحت کی گئی۔  
Print Version


 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback