Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Saturday, November 21, 2009, Zil`Haj 03, 1430 A.H
 
  اہم خبریں 
 
بغداد(جنگ نیوز)اتوار کو بغداد میں عراقی وزیر اعظم نورالمالکی کے دفتر میں اس وقت صورتحال انتہائی مضحکہ خیز ہوگئی جب نیوزکانفرنس سے صدر بش کے خطاب کے دوران ایک صحافی نے صدربش کو مارنے کے لئے دو جوتے پھینکے تاہم صدر بش نے جھک کر اپنے آپ کو بچایا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اتوارکو عراق کے الوداعی دورے پر آئے صدر بش نے وزیر اعظم نورالمالکی کے ہمراہ بغداد میں واقع ان کے دفتر میں سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کئے جس کے بعد دونوں رہنماوٴں نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا ۔پریس کانفرنس کے دوران تیسری قطار میں بیٹھیالبغدادیہ ٹی وی چینل کے عراقی صحافی منتظر الذیدی نے اٹھ کر سخت الفاظ میں صدر بش کو مخاطب کرکے کہا ”کتے..!یہ الوداعی بوسہ ہے“،اس کے بعد صحافی نے اپنا ایک جوتا تیزی سے صدر بش کی جانب پھینکا ،صدر بش نے مہارت سے نیچے کی طرف جھکتے ہوئے اپنے آپ کو بچایا جبکہ پھینکا جانے والا دوسرا جوتا صدر بش کے پس منظر میں لہراتے ہوئے امریکی پرچم سے ٹکراگیا جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاراس صحافی کو گھسیٹ کر باہر لے گئے۔بعد ازاں کچھ عراقی صحافیوں نے اپنی نشستوں سے اٹھ کر صدر بش سے معذرت کی ۔صدر بش نے اس موقع پر ظرافت کا مظاہرہ کرتے ہوئے صحافیوں سے کہا کہ اگر آپ اس حوالے سے کچھ پوچھیں گے تو میں اتنا ہی کہوں گا کہ جوتا 10نمبر کا تھاتاہم مجھے اس واقعے سے پریشانی ہوئی نہ ہی ذرہ برابر خوف آیا۔صدر بش نے کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آئی کہ اس شخص نے ایسا کیوں کیا۔
 
Print Version


 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback