Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Saturday, November 21, 2009, Zil`Haj 03, 1430 A.H
 
  اہم خبریں 
 
اسلام آباد ( ٹی وی رپورٹ) 4نئے وفاقی وزراء ڈاکٹر فاروق ستار‘ سینیٹر بابر غوری‘ سینیٹر اعظم خان سواتی اور مولانا عطاء الرحمن نے پیر کو ایوان صدر میں حلف اٹھا لیا، صدر آصف علی زرداری نے نئے وفاقی وزراء سے حلف لیا۔ نئے وزراء میں سے 2 کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ اور 2 کا جے یو آئی (ف) سے ہے۔ چار نئے وزراء کے حلف اٹھانے سے وفاقی کابینہ کے ارکان کی مجموعی تعداد 55 سے بڑھ کر 59 ہوگئی ہے۔ ایم کیو ایم کی جانب سے ڈاکٹر فاروق ستار اور بابر خان غوری جبکہ جے یو آئی (ف) کی طرف سے اعظم سواتی اور مولانا عطا الرحمان شامل ہیں۔ ایوان صدر میں حلف برداری کی سادہ اور پروقار تقریب میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی‘ چیئرمین سینٹ محمد میاں سومرو‘ سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا‘ مولانا فضل الرحمن‘ سرحد اسمبلی کے قائد حزب اختلاف اکرم درانی کے علاوہ متعدد وفاقی وزراء اور ارکان پارلیمنٹ بھی موجود تھے۔ صدر اور وزیراعظم نے حلف اٹھانے والے چاروں وزراء کو مبارکباد دی۔جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزراء کے قلمدانوں کا اعلان ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے کیا جائیگا جو آج جاری کئے جانے کا امکان ہے۔
 
Print Version


 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback