Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Sunday, November 22, 2009, Zil`Haj 04, 1430 A.H
 
  مراسلات 
 
بجلی کی بحران پر قابو پانے کے لئے حکومت نے اب تک کوئی پنچ سالہ یا دس سالہ منصوبہ پیش نہیں کیا ہے لیکن اب لوڈشیڈنگ میں زندگی گزارنے کی اتنی عادت ہو گئی ہے کہ بجلی نہ ہونے کی صورت میں بھی دماغ کام کرنا شروع کر دیتا ہے جس سے حکومت کے عوام کے مسائل کو اہمیت دینے اور دور اندیشی کا اندازہ ہو تا ہے۔ہم خواہ مخواہ حکومت اور واپڈا پر تنقید کرتے ہیں،ٹائر جلاتے ہیں،خراب معیشت کا رونا روتے ہیں ہم یہ نہیں غور کر تے کہ حکومت لوڈشیڈنگ صرف عوام کی فلاح کے لئے کررہی ہے وہ اس طرح کہ بجلی نہیں ہوگی تو سوئی ہوئی قوم کا دماغ کام کرنا شروع کردے گا، آرام طلب لوگ جو ہر کام ریموٹ سے کرنے کے عادی ہوگئے ہیں حرکت میںآ ئیں گے تو کھل کر پسینہ نکلے گا جس سے ان کی صحت اچھی ہوگی، بجلی نہیں ہوگی تو ٹی وی نہیں ہوگا، ماضی میں جب ٹی وی نہیں ہوتا تھا تو لوگ شام کو اکھٹے بیٹھ کر ایک دوسرے کے دکھ درد بانٹتے تھے لیکن جب سے ٹی وی آیا ہے لوگ ایک دوسرے کی سنتے ہی نہیں ٹی وی بولتا ہے اور لوگ سنتے ہیں، ساتھ بیٹھنے کی بجائے ٹی وی کے سامنے بیٹھنا پسند کر تے ہیں جس سے دوریاں بڑھتی جارہی ہیں۔اس لئے حکومت ہمارے درمیان سے ٹی وی ہٹا کر ہمیں دوبارہ اکھٹا بٹھانا چاہتی ہے اس لئے کہ وہ چاہتی ہے کہ اتحاد اور یکجہتی کو فروغ دیا جائے ۔بجلی اگر نہیں ہوگی تو بجلی سے چلنے والی تمام اشیاء غیر ضروری ہوجائیں گی اور ہمیں وہ تمام اشیاء درآمد نہیں کرنا پڑیں گی جس سے بیش قیمت زرمبادلہ بچے گا اور معیشت بالکل 1940ء کی طرح مستحکم ہوجائے گی، بجلی نہیں ہوگی تو پٹرول پمپ اور سی این جی اسٹیشن بند ہو جائیں گے جس سے لوگ گاڑیوں کی بجائے سائیکل استعمال کریں گے جس سے ان کی صحت اچھی ہو گی،ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئے گی مذید یہ کہ ملک کے موجودہ تیل کے ذخائر ہی ملکی ضروریات کیلئے کافی ہوں گے اور ہمیں تیل درآمد نہیں کرنا پڑے گا جس سے زرمبادلہ کی بچت ہوگیان تمام فوائد کو پیش نظر رکھتے ہوئے اور جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہو کر ہم پر یہ لازم ہے کہ ہم حکومت پر تنقید کر نے کے بجائے اس کی دور اندیشی پر اسے خراج تحسین پیش کریں،تنقید برائے تنقید سے پرہیز کریں،سرکاری رازوں سے پردہ اٹھانے کی کوشش نہ کریں اور باشعور شہری ہو نے کا ثبوت دیں۔
( سکندر علی خان۔کراچی)
 
Print Version


 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback