ایک طرف تو بجلی کے بحران اور لوڈشیڈنگ نے زندگی عذاب کر دی ہے ۔جو بجلی ملتی ہے اس میں کیبل نیٹ ورک والے اپنی من مانیا کرتے ہیں کبھی سسٹم خراب ہوجاتا ہے کبھی تار ٹوٹ جاتے ہیں۔موبائل پر شکایت کرو تو وہ گھنٹوں کے لئے بند کردیاجاتا ہے،اس کے علاوہ اپنی پسند کے ٹی وی چینلز آگے پیچھے کردیتے ہیں۔بار بار اپنی پسند کے چینلز کے لئے ٹیون کرنا پڑتا ہے۔ کیا کیبل نیٹ ورک کی خراب کارکردگی پر نظر رکھنے والا کوئی ادارہ نہیں ہے، کیا ان لوگوں کی اجارہ داری ختم کرنے کے لئے ہر علاقے میں ایک سے زائد کیبل آپریٹرز کو لائسنس نہیں دیا جاسکتا؟ تاکہ کارکردگی بہتر ہو۔ (تاج بی بی ۔ کورنگی )