ٹھٹھہ (نامہ نگار) بجلی کے تعطل کے باعث کراچی کو پانی کی فراہمی بند ہوگئی۔ ایک کروڑ گیلن سے زائد پانی فراہم کیا جانا تھا۔ ذرائع کے مطابق علی الصباح سات بجے سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن فیز2 کو بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے باعث172 انچ قطر کی چار لائنوں سے کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے جس کے باعث پیپری، لانڈھی، بھینس کالونی، ملیر سمیت دیگر علاقوں کو ایک کروڑ گیلن سے زائد پانی کی فراہمی بند ہوگئی ہے جس کے باعث ان علاقوں میں پانی کی قلت کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے9 لائنوں کے ذریعے کراچی کو روزانہ630 ملین گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے۔