Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Sunday, November 22, 2009, Zil`Haj 04, 1430 A.H
 
  سندھ بھر سے  
 
ہالا (نامہ نگار) نیو سعید آباد کے معروف نوجوان زمیندار22 سالہ مٹھل ولد اللہ بخش راہوجو اور اس کے ہم عمر دوست و سکرنڈ کے گاؤں نظر محمد انڑ کے زمیندار معشوق ولد محمدعلی انڑ کو نامعلوم افراد نے بیدردی سے قتل کردیا۔ ملزمان مقتولین کی مسخ شدہ لاشیں نورکیٹی سے ملحقہ بچاؤ بند پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ تقریباً تین گھنٹے کے بعد اطلاع ملنے پر نیو سعید آباد، غور کیٹی اور بھٹہ تھانوں کی پولیس کی بھاری نفری نے لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے تعلقہ اسپتال نیو سعید آباد پہنچایا۔ ڈاکٹر کے مطابق مقتولین کو بندوق اور سرکاری سیون ایم ایم رائفل کی نزدیک سے گولیاں مارنے کے علاوہ کلہاڑی سے وار کیے گئے ہیں۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں جنہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق قتل کی واردات کاروکاری کا شاخسانہ ہے۔ پولیس نے پوچھ گچھ کے لیے متعدد افرادکو حراست میں لے لیا۔  
Print Version


 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback