خیرپور (بیورو رپورٹ) خیرپور کے صادق کلہوڑو کے جنگلات میں ہنگامی بنیادوں پر سرچ آپریشن کر کے4 ڈاکوؤں ندیم کھرل، منیر شیخ، یاسین بگٹی اور اللہ ورایو ایوجھنج کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی پی او خیرپور پیر محمد شاہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گرفتار ڈاکو اغوا برائے تاوان، قتل اور دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ڈاکوؤں نے اہم انکشافات اور کئی وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ دریں اثناء انہوں نے کہاکہ غیررجسٹرڈ اور اپلائیڈ فار رجسٹریشن گاڑیوں کے مالکان10 نومبر تک اپنی گاڑیوں کی رجسٹریشن کرا لیں۔ 10 نومبر کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف ہنگامی بنیادوں پرکریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا۔