Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Sunday, November 22, 2009, Zil`Haj 04, 1430 A.H
 
  سندھ بھر سے  
 
رتوڈیرو (نامہ نگار) صوبائی وزیر قانون محمد ایاز سومرو ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ شہید بینظیر بھٹو نے شہدادکوٹ میں انجینئرنگ کالج کے قیام کا اعلان کیا تھا لیکن صدر زرداری نے پارٹی کارکنوں کی اپیل پرکالج گڑھی خدا بخش بھٹو میں تعمیر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ این آر او کی مخالفت ہیرو بننے کے لیے کی جا رہی ہے لیکن انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ ان کے لیڈروں پر 3675 مقدمات درج تھے جو این آر او کے ذریعے انہوں نے ختم کروائے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عوام میں یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ آصف زرداری کی وجہ سے این آر او پارلیمنٹ میں لایا جا رہا تھا لیکن ہمارے مخالفین کی یہ بھول ہے۔ آصف زرداری نے کل بھی عدالت میں حاضرہوکراپنے مقدمات کا سامنا کیا تھا اور آئندہ بھی کریں گے۔  
Print Version


 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback