| کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملتان کے کپتان نوید یاسین نے قائداعظم ٹرافی میں ناقابل شکست سنچری اسکورکی۔ تاہم کراچی بلیوزکی ٹیم برتری حاصل کرنے کی پوزیشن میںآ گئی ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کراچی بلیوزکے پہلی اننگز کے اسکور371رنز کے جواب میں ملتان نے 8وکٹ پر 220رنز بنائے تھے۔ نوید یاسین 107رنز بناکر کھیل رہے ہیں۔ پیس بولر تنویر احمد نے 53رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ اعظم حسن اور عاطف مقبول کو 2-2 وکٹ ملے۔ کے آر ایل گراؤنڈ پنڈی میں کے آر ایل نے 198رنز بنائے۔ جواب میں سوئی ناردرن گیس نے 9وکٹ پر285رنزاسکورکیے تھے۔ جعفر نذیر نے چار وکٹ حاصل کیے اسلام آباد میں حبیب بینک 257رنزبناکرآؤٹ ہوگئی۔ جواب میں زرعی ترقیاتی بینک کی ٹیم 167رنزبناسکی۔ فہدمسعود نے 32رنز دے کر چار وکٹیں لیں۔ دوسری اننگز میں حبیب بینک نے 2وکٹ پر 32رنزبنائے تھے۔ اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں سوئی سدرن گیس کے اسکور 182رنز کے جواب میں نیشنل بینک نے 2وکٹ پر 274رنز بنائے۔ ناصر جمشید نے 108اورعمر امین نے 139(ناٹ آؤٹ) رنز بنائے۔ دونوں نے پہلی وکٹ پر236رنزکا اضافہ کیا۔ قذافی اسٹیڈیم میں واپڈا کے اسکور 138رنزکے جواب میں پی آئی اے کی ٹیم 193رنز پرآؤٹ ہوگئی۔ سرفرازاحمد نے 40اوراظہراللہ نے 68رنز دے کر 5-5وکٹیں لیں۔ دوسری اننگز میں واپڈا نے بغیر کسی نقصان کے 65رنز بنائے تھے۔ |
|