Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Sunday, November 22, 2009, Zil`Haj 04, 1430 A.H
 
  اسپورٹس 
 
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شعیب ملک کا نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے کی ٹیم سے ڈراپ ہونا یقینی طور پر سابق کپتان کے لیے بہت بڑا دھچکہ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق دوسرے ون ڈے میں بھی پاکستان اسی ٹیم کو برقرا ر رکھے گا جس نے پہلا میچ 138رنزسے جیتا تھا۔ بھارت کے خلاف آئی سی سی چیمپئنزٹرافی میں 128رنزکی اننگزکھیلنے والے شعیب ملک کو توقع نہ تھی کہ ان کو اس انداز میں ٹیم سے باہرکیاجائے گا۔ باخبرذرائع کے مطابق پی سی بی کی پالیسی کے تحت کپتان یونس خان ، چیف سلیکٹر اقبال قاسم اورکوچ انتخاب عالم پر مشتمل سلیکشن کمیٹی نے گیارہ کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔ سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں منیجر عبدالرقیب، نائب کپتان شاہد آفریدی اور اسسٹنٹ کوچ عاقب جاوید سلیکشن کمیٹی کے اجلاس میں شریک نہ تھے۔ ذرائع کے مطابق شعیب ملک کو ڈراپ کرنے کے لیے محمد یوسف کا بیٹنگ ریکارڈ سامنے رکھا گیا اور متفقہ طور پر یہ تجویز سامنے آئی کہ شعیب ملک کے مقابلے میں مڈل آرڈر بیٹنگ میں محمد یوسف زیادہ قابل اعتماد ہیں جبکہ عمراکمل کی حالیہ کارکردگی کی وجہ سے انہیں بھی ڈراپ نہیں کیا جاسکتا۔  
Print Version


 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback