Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Sunday, November 22, 2009, Zil`Haj 04, 1430 A.H
 
  اسپورٹس 
 
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ورلڈ کپ کوالیفائنگ ہاکی راؤنڈ میں پاکستان ٹیم جمعرات کو اہم مقابلے میں شام ساڑھے 5بجے جاپان سے ٹکرائے گی، دونوں ملکوں کے درمیان اب تک 47میچز کھیلے گئے ہیں جس میں 41 میچوں میں فتح پاکستان کا مقدر بنی جبکہ دو میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان ہاکی کے شاہینوں نے 91 گول کئے جبکہ جاپانی کھلاڑیوں نے 34 مرتبہ گیند کو پاکستان کے جال کی راہ دکھائی ہے۔ فرانس کے شہر للی میں جاری کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان نے 3میچوں میں 14 گول اسکور کئے جبکہ دو گول اس کے خلاف ہوئے۔ جاپان نے تین میچوں میں 10گول بنائے دو اس کے خلاف ہوئے۔ پاکستان کے پینلٹی کارنر کے ماہر سہیل عباس پینلٹی کارنر پر 5گول کرنے کے ساتھ کوالیفائنگ راؤنڈ میں سرفہرست ہیں جاپان کے فارورڈ کا نتا تانا کا نے 4گول اسکور کئے ہیں۔ پاکستانی ٹیم کے چیف کوچ شاہد علی خان نے فرانس سے ایک انٹرویو میں کہا کہ ٹیم کی اب تک کی پرفارمنس قابل تعریف ہے تاہم فرانس کے خلاف میچ میں پاکستان کے خلاف دو گول ہونے پر تشویش ہے۔ دفاعی کھلاڑیوں کی کارکردگی خراب نہیں مگر فرانس کے کھلاڑیوں نے ہمارے گول پر حملے کئے۔ انہوں نے کہا کہ جاپان کی ٹیم مشکل حریف ہے ان کی فٹنس کا معیار خاصا بہتر ہے مضبوط جسامت کے ساتھ ان کا پھرتیلا پن ہمارے لئے خطرہ ہے مگر ہم نے ا ن کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹیم کے کپتان ذیشان اشرف نے کہا ہے کہ ہم صرف اور صرف جیت کا ہدف لے کر فرانس آئے ہیں ہر میچ ہمارے لئے فائنل ہے۔ جاپان کے ساتھ مقابلہ آسان نہیں ہوگا مگر ہم ان کو ہرانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ فارورڈز گول کررہے ہیں جبکہ پینلٹی کارنر بھی ہمارے کھلاڑی گول حاصل کررہے ہیں۔ ٹیم کے منیجر آصف باجوہ نے کہا کہ کھلاڑی بہت زیادہ فارم میں ہیں اور وہ ذہنی طور پر ہر ٹیم کو ہرانے کے لئے تیار ہیں۔  
Print Version


 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback