کراچی (اسٹاف رپورٹر) بدھ کو اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے رجحان میں اضافہ رہا اور انڈکس216 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 9150 سے اوپر جانے میں کامیاب رہا۔ لاہور میں 77 اور اسلام آباد 46 پوائنٹس بڑھے۔ معروف حصص میں خریداروں کی دلچسپی نمایاں رہی۔ ان میں مالیات، انرجی اور بینکنگ سرفہرست رہے۔ مجموعی طور پر 400 حصص سرگرم رہے جن میں سے258 میں اضافہ اور126 میں کمی ہوئی۔کے ایس ای100 انڈکس 216 پوائنٹس بڑھ کر9154.99 پر ختم ہوا۔کاروبارکا حجم131.9 ملین حصص تک رہا۔ جے ایس کمپنی میں20.8 ملین حصص کا کاروبار ہوا۔ عارف حبیب میں9 اور پاک پی ٹی اے میں7.3 ملین حصص کا کاروبار نمایاں رہا۔ جے ایس کمپنی97 پیسے بڑھ کر 32.66، عارف حبیب 1.76 روپے بڑھ کر 48.84، پاک پی ٹی اے18 پیسے بڑھ کر 6.97، ایزگارڈنائن35 پیسے بڑھ کر10.30، آدم جی انشورنس 5.82 روپے بڑھ کر 122.28، نیشنل بینک1.52 روپے بڑھ کر80.21، حب پاور 92 پیسے بڑھ کر 30.02، او جی ڈی سی ایل 215 روپے بڑھ کر105.76، اینگرو 5.28 روپے بڑھ کر 166.18 اور فوجی قاسم 60 پیسے بڑھ کر 25.06 روپے پرختم ہوئے۔ سب سے زیادہ اضافہ یونی لیور میں ہوا جو55.41 روپے بڑھ کر 1221 اور وائیتھ 45 روپے بڑھ کر1255 روپے پر ختم ہوئے۔ سب سے زیادہ کمی رفحان میظ میں ہوئی جو 75 روپے کم ہو کر 1575 اور سروس انڈسٹریز 12.36 روپے بڑھ کر 294.39 روپے پر ختم ہوئے۔ لاہورکا انڈکس76.61 پوائنٹس بڑھ کر 2823.42 پر آگیا۔ کاروبارکا حجم 5.3 ملین حصص تک رہا۔ اسلام آباد46.31 پوائنٹس بڑھ کر 2132.20 پر ختم ہوا۔