Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Sunday, November 22, 2009, Zil`Haj 04, 1430 A.H
 
  بزنس 
 
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈی8 ممالک کے درمیان اسلامک فنانسنگ، حلال انڈسٹریز، انرجی، ہاؤسنگ، انفرا اسٹرکچر ڈویلپمنٹ اور ٹیلی کمیونی کیشن کے شعبوں میں جوائنٹ وینچر اور سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملائشیا میں مختلف بزنس میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ واضح رہے کہ وزیر خارجہ ایک بڑے کاروباری وفد کے ہمراہ ملائشیا کے دورے پر ہیں۔ وفد میں حلال فوڈ سے تعلق رکھنے والی اہم اور نمایاں کمپنیوں کے سربراہ شامل ہیں وفد میں شامل ایچ ڈی پی(HDP) کے اسجد سجاد نے بتایا کہ وفد کے اراکین نے ملائشیا کے کاروباری افراد سے الگ الگ ملاقاتیں کر کے باہمی تعاون اور تجارت بڑھانے کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ملائشین کمپنیوں کے ساتھ مل کر حلال فوڈ کی عالمی مارکیٹ میں مناسب حصہ حاصل کرنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی مرتب کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔ اسجد سجاد نے کہاکہ دونوں ممالک کے تاجر اگر مشترکہ حکمت عملی ترتیب دیں گے تو عالمی مارکیٹ کا بڑا حصہ حاصل کر سکتے ہیں کیونکہ پاکستان کے پاس لائیو اسٹاک کے لئے زمین موجود ہے۔  
Print Version


 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback