Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Sunday, November 22, 2009, Zil`Haj 04, 1430 A.H
 
  بزنس 
 
کراچی (سہیل افضل /اسٹاف رپورٹر) سیلز ٹیکس کے آڈیٹرز اور سینئر آڈیٹرز نے ان لینڈ سروسز میں اپنی تعداد کے تناسب سے پروموشن کا مطالبہ کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ اگر انکم ٹیکس افسران ان پر مسلط کئے گئے تو وہ سخت مزاحمت کرتے ہوئے ملک گیر قلم چھوڑ ہڑتال کریں گے ۔ ایف بی آر سیلز ٹیکس کے آڈیٹرز اور سینئر آڈیٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا ایک نمائندہ اجلاس منگل 3نومبر کو کراچی میں منعقد ہوا جس میں ان لینڈ ریونیو سروسز کے قیام اور آڈیٹرز کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں متفقہ طورپر فیصلہ کیا گیا کہ 5 سال سے کام کرنے والے آڈیٹرز کو اسسٹنٹ کلکٹر جبکہ 10 سال والے کو ڈپٹی کلکٹر کے عہدے پر پروموشن دی جائے ۔ اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر سے مطالبہ کیا گیا کہ کسٹمز کے افسران کی خالی کردہ نشستوں کا چارج آڈیٹرز اور سینئر آڈیٹرز کو دیا جائے ۔ اگر ان عہدوں پر انکم ٹیکس کے افسران لاکر بٹھادیئے گئے تو وہ اس کی سخت مزاحمت کریں گے ۔ ایسوسی ایشن کے صدر ملک افضل نے جنگ کے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ادارے میں کوئی بحران پیدا نہ ہو ۔ ریونیو کی وصولی پر بھی منفی اثرات مرتب نہ ہوں، تاہم اپنے حق کیلئے احتجاج ضرور کریں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ 1998 اور اس کے بعد بھرتی ہونے والے انکم ٹیکس کے آئی ٹی آر او ڈپٹی کمشنر انکم ٹیکس پر پہنچ چکے ہیں جبکہ سیلز ٹیکس کے گریڈ 16 میں بھرتی ہونے والے آڈیٹرز آج بھی اسی عہدے پر کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان لینڈ ریونیو میں سیلز ٹیکس کا کام سیلز ٹیکس والوں سے ہی کرانا چاہئے ۔ اگر یہ کام انکم ٹیکس افسران کو سونپ دیا گیا تو ہم یقیناً اس کے خلاف احتجاج کریں گے ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ اسسٹنٹ کلکٹر اور ڈپٹی کلکٹر کی خالی نشستوں کا چارج ہمارے اراکین کے حوالے کیا جائے ۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں آڈیٹرز اور سینئر آڈیٹرز کی تعداد ایک ہزار کے قریب ہے۔  
Print Version


 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback