Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Sunday, November 22, 2009, Zil`Haj 04, 1430 A.H
 
  بزنس 
 
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سائٹ لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی)منظور احمد کناسرونے کہا ہے کہ سائٹ لمیٹڈ میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت عبدالروٴف صدیقی کی ہدایات کے مطابق ترقیاتی کاموں کو تیز کیا جارہا ہے۔ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے کے لئے ریکوری کی مہم کو تیز کیا گیا ہے تاکہ فنڈکی کمی کے باعث ترقیاتی کام متاثر نہ ہوں۔زیادہ سے زیادہ صنعت کاری کے لئے جامع منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر صنعت و تجارت عبدالروٴف صدیقی صوبے میں تیز رفتار صنعت کاری کے خواہش مند ہیں ۔ صنعتکاری کے لئے صوبائی وزیر کی جانب سے سرمایہ کاروں کو بھر پور سہولتیں اور مراعات فراہم کی جارہی ہیں۔منظور احمد کناسرو نے کہا کہ بے روزگاری کا مقابلہ صرف صنعت کاری سے کیا جاسکتا ہے۔حکومت تمام بے روزگاروں کو روزگار فراہم نہیں کرسکتی کیونکہ دنیا کے کسی ملک میں حکومت عوام کو سوفیصد روزگار فراہم نہیں کرتی روزگار کی فراہمی میں سب سے بڑا کردار نجی شعبے کا ہوتا ہے اس لیے حکومت کی توجہ نجی شعبے پر مرکوز ہے تاکہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع مل سکیں۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کے لئے سائٹ لمیٹڈ نے صنعتی علاقوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے جامع منصوبہ بندی کی ہے جبکہ صنعت کاری کے لئے صنعت کاروں کو راغب کرنے کے لئے سرمایہ کاری کانفرنس منعقد کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت ان شہروں کو مرکوز کررہی ہیں جہاں صنعتی خام مال دستیاب ہو۔جیسے کنری میں مرچ ، سانگھڑ میں آم ، خیر پور میں کھجور، لاڑکانہ ،جیکب آباد اور شکارپور میں چاول کی صنعتیں کامیابی سے ہمکنار ہوسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ چاول کی صنعت کے فروغ کے لئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی خصوصی قرضے کم مارک اپ پر فراہم کرنے کی پالیسی وضع کی ہے۔اسٹیٹ بینک کی اس پالیسی سے لاڑکانہ، جیکب آباد ، شکار پور اور سکھر میں چاول کے چھوٹے چھوٹے صنعتی یونٹوں کو فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ زیادہ زیادہ ویلیو ایڈڈ مصنوعات تیار کی جائیں کیونکہ خام مال کے مقابلے میں ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی زیادہ قیمت ملتی ہے اور صنعتوں کو بھی فروغ حاصل ہوتا ہے۔ویلیو ایڈڈ منصوعات تیار کرنے والی صنعتوں کے فروغ کے لئے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ٹی ڈی اے) سے بھی بات چیت کی جائے گی۔  
Print Version


 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback