| کراچی (اسٹاف رپورٹر) عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 13ڈالر اضا فہ جس کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتیں پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن ذرائع کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں 10گرام سونے کی قیمت میں 403روپے جبکہ فی تولہ قیمت میں 500روپے کا اضافہ ریکارڈ کی گیا جس کے باعث مذکورہ مارکیٹوں میں 10گرام سونے کی قیمت 29168روپے بڑھ کر 29571روپے اور فی تولہ قیمت 34000ہزار روپے سے بڑھ کر 34500روپے ہوگئی۔ |
|