کابل (جنگ نیوز) افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں ایک چیک پوسٹ پر تعینات اتحادی فوجیوں میں شامل افغان پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے پانچ برطانوی فوجیوں کو ہلاک اور پانچ کو زخمی کردیا، برطانیہ نے کہا ہے کہ واقعہ میں طالبان ملوث ہیں دوسری جانب عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ کرزئی کا منتخب ہونا غیرآئینی ہے۔تفصیلات کے مطابق افغان فوجی نے فائرنگ کرکے پانچ برطانوی فوجیوں کو ہلاک اور پانچ کو زخمی کردیا۔لندن میں برطانوی فوج کے ترجمان نے کہا کہ ایسے واقعے سے افغان فورسز کی قابلیت پر تشویش کا امکان مزید بڑھ جائیگا۔ برطانوی وزیراعظم گورڈن براؤن نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں طالبان ملوث ہیں۔وزیر اعظم نے ہلاک ہونے والے فوجیوں کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ملک بھر میں سوگ کا اعلان کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مشتبہ پولیس اہلکار کے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہے ۔الیکشن کمیشن کے فیصلے کو غیرآئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ صدر کرزئی کا منتخب ہونا غیرقانونی ہے اس فیصلے سے ملک میں قانون کی حاکمیت پیدا نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کرزئی کو افغان عوام کی حماہت حاصل نہیں ہے، اس لیے وہ عوام کو مشکلات سے نکالنے کا اقدام نہیں کرسکتے۔