Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Sunday, November 22, 2009, Zil`Haj 04, 1430 A.H
 
  دنیا بھر سے  
 
انقرہ (جنگ نیوز) ترکی میں یونیورسٹی کے طالب علموں نے اسرائیل کے سفیر کی گاڑی پر انڈوں سے حملہ کر دیا جس پر پولیس نے 20 طالب علموں کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ترکی میں تعینات اسرائیلی سفیر گیبی لیوی شیڈول کے تحت ساحلی شہر طرابزون کی ایک یونیورسٹی کے دورے پر پہنچے تو وہاں طالب علموں کا ایک گروپ اسرائیل کی غزہ کے خلاف جارحیت پر احتجاج کر رہا تھا اسرائیلی سفیر کی گاڑی یونیورسٹی کے قریب آتے ہی ان طالب علموں نے گاڑی پر انڈوں کی بارش کر دی اس کے ساتھ انہوں نے نعرے لگائے کہ اسرائیل قاتل ہے، بعد ازاں پولیس نے 20 طالب علموں کو اس حرکت پر گرفتار کرتے ہوئے علاقہ گھیرے میں لے لیا ہے۔  
Print Version


 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback