Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Sunday, November 22, 2009, Zil`Haj 04, 1430 A.H
 
  شہر قائد/ شہر کی آواز 
 
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے سرمایہ کاری زبیر احمد موتی والا نے سندھ بورڈ آف انوسٹمنٹ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیرملکی سرمایہ کاروں نے صوبہ سندھ میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے رابطہ کیا ہے، حکومت سندھ تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے تاکہ غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کیا جا سکے، صوبہ سندھ کے عوام کو بہتر روزگار کی فراہمی کے لیے غیرملکی صنعتوں میں اضافہ صوبے کی عوام کے لیے بہتر ثابت ہو گا، غیرملکی سرمایہ کاروں کو درپیش تمام مشکلات کو حل کرنے کی کوششیں جاری ہیں اس سلسلے میں موجودہ قوانین میں بھی ردوبدل کیا جائے گا تاکہ صوبہ سندھ کو غیرملکی صنعتکاروں کے لیے موزوں بنایا جا سکے، صوبے میں مزید صنعتیں قائم ہوں گی جس سے بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا اور عوام کو بہتر طرز زندگی کی سہولتوں کی فراہمی ممکن ہو سکے گی، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل بورڈ آف انوسٹمنٹ عارف الٰہی نے ادارے کی جانب سے سندھ میں سرمایہ کاری کے لیے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں بتایا، میٹنگ میں مختلف حکومتی اداروں کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔  
Print Version


 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback