| کراچی (اسٹاف رپورٹر) بن قاسم اور جہانگیر روڈ میں حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پورٹ قاسم کے قریب مدینہ افغان فیکٹری کے ملازم فیکٹری کے باہر فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے تھے اسی دوران ایک ڈمپر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر ان پر چڑھ گیا جس سے24 سالہ نعیم ولد قلندر اور26 سالہ ولی طارق موقع پر ہلاک ہوگئے جب کہ ولی محمد، غلام رسول زخمی ہوگئے۔ متوفی اسی علاقے کے رہائش پذیر تھے۔ جمشید کوارٹرز کے علاقے جہانگیر روڈ پر روٹ نمبر5 سی کی بس نے25 سالہ موٹرسائیکل سوار کو ٹکر ماردی جس سے وہ موقع پر ہلاک ہوگیا۔ متوفی کی لاش کو شناخت کے لئے ایدھی کے سرد خانے میں رکھوا دیا ہے۔ لانڈھی شیرپاؤ کالونی گلی نمبر3 مکان نمبر104 میں40 سالہ رہائش پذیر جمیلہ زوجہ علی زمان گھر میں کپڑے دھو رہی تھی اسی دوران اسے کرنٹ لگا اور وہ موقع پر ہلاک ہوگئی۔ |
|