Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Sunday, November 22, 2009, Zil`Haj 04, 1430 A.H
 
  شہر قائد/ شہر کی آواز 
 
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی عبدالقادر نے صوبائی وزیر ثقافت سسی پلیجو کو خط لکھنے والے معطل سرکاری افسر محمد الیاس ہیلو کو اقدام قتل، جان سے مارنے کی نیت سے دھمکیاں دینے کے الزام میں عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے اور مقدمہ کے تفتیشی افسر کو مقدمہ کا چالان پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔ ملزم کے خلاف تھانہ درخشاں میں صوبائی وزیر کے پرائیویٹ سیکریٹری عبدالرشید کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی آفتاب احمد نے میر مرتضیٰ بھٹو قتل کیس میں پیش نہ ہونے پر سابق ڈائریکٹر آئی بی عمر مسعود شریف کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ہے ۔ گزشتہ روز سابق جوڈیشل مجسٹریٹ عظمت اللہ نے علالت کے باعث رخصت کی درخواست دی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت کے موقع پر پیش ہونے کا حکم دیا ہے ۔ سماعت کے موقع پر ایس پی رائے طاہر،ایس آئی عبدالباسط و دیگر موجود تھے ۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نظار علی خواجہ نے اقدام قتل، پولیس مقابلہ اور سرکاری کام میں مداخلت کے ملزمان پرویز اور غلام حسین کو 3 سال قید ، 5ہزار جرمانہ اور عدم ادائیگی پر مزید 30 یوم کی سزا کا حکم دیا ہے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ غربی پیر سید اسد اللہ راشدی نے غیر قانونی طورپر مقیم 6 افغانیوں سعید گل ، تاج محمد، ابراہیم و دیگر کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی قمر الدین بوہرہ نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے سے متعلق شارق نوید ایڈووکیٹ کی درخواست پر ایس ایچ او تھانہ سائٹ کو نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وہ اپنے مقدمہ کی پیروی کے لئے ڈی ڈی او سائٹ کے پاس پیش ہوئے تاہم ڈی ڈی او سائٹ نے مقدمہ کی پیروی کی اجازت دینے کے بجائے کمرہ سے باہر نکال دیا اور اپنے گارڈز کے ذریعے جان سے مارنے کی نیت سے دھمکیاں دلوائیں ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شبانہ وحید نے زائرین عمرہ کے ذریعے منشیات سعودی عرب اسمگل کرنے کے الزام میں الہدیٰ ٹریول ایجنسی کے سید ثروت حسین اور شافیہ کے خلاف مقدمہ کی سماعت گواہوں کی عدم حاضری کے باعث 11 نومبر تک کے لئے ملتوی کرد ی ہے ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی ثناء اللہ غوری نے مزار قائد خاتون زیادتی کیس میں استغاثہ کے 2 گواہوں کے بیانات قلم بند کرنے کے بعد سماعت 17نومبر تک کے لئے ملتوی کردی ہے ۔ گزشتہ روز سول اسپتال کے ڈاکٹر ایم ایل او غلام سرور چنا نے بھی اپنا بیان قلم بند کروایا ۔  
Print Version


 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback