| کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملیر سٹی پولیس نے بدھ کے روز منشیات فروشوں کے اڈے پر چھاپہ مارکر گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر کے ساڑھے چار کلو گرام ہیروئن، ایک کلو گرام چرس برآمد کر لی جبکہ گروہ کی 2 منشیات فروش عورتیں فرار ہو گئیں۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او ملیر سٹی نے پولیس پارٹی کے ہمراہ ملیر سٹی کے علاقے غریب آباد میں منشیات فروشوں کے خفیہ ٹھکانے پر چھاپہ مار کر منشیات فروشوں کے گروہ کے سرغنہ حاجی مولا بخش کو گرفتار کر کے ساڑھے چار کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن اور ایک کلو چرس برآمد کر لی جبکہ منشیات فروش کی 2 بہنیں زرینہ اور سکینہ فرار ہوگئیں۔ برآمد ہونے والی منشیات کی مالیت بین الاقوامی منڈی میں کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے گرفتارملزم اور فرار ہونے والی عورتیں پولیس کومتعدد مقدمات میں مطلوب بھی ہیں۔پولیس کے مطابق مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔ |
|