| کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک بجلی کی عدم فراہمی کی وجہ سے مجموعی طورپر 4کروڑ 85 لاکھ گیلن پانی کی فراہمی نہیں ہوسکی ۔ واٹر بورڈ کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے فیز 2 کو بجلی کی فراہمی صبح 7 بجے سے منقطع ہوگئی تھی جس کی وجہ سے پمپ بند ہوگئے تھے بدھ کی شام 6 بجے کیبل کی مرمت کا کام مکمل کر کے بجلی کی فراہمی بحال کی گئی تاہم فیز 2 کے چاروں پمپ سے پانی کی پمپنگ کا عمل 6بجکر 20 منٹ پر بحال ہوا۔ اس دوران مجموعی طورپر شہر کراچی کو 4کروڑ 85 لاکھ گیلن پانی پمپ نہ ہونے کی وجہ سے لانڈھی، کورنگی، ملیر، شاہ فیصل ٹاؤن اور شہر کے دیگر علاقوں کو جمعرات کے روز جزوی طورپر پانی کی کمی کاسامنا ہوگا۔ دریں اثناء کے ای ایس سی ترجمان کے مطابق دھابیجی واٹر پمپنگ اسٹیشن پر فیڈر اسٹینڈ بائی تھا مرمت کے کام کے دوران پانی کی سپلائی متاثر نہیں ہوئی ۔ |
|