| کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے جج جناب جسٹس مقبول باقر پر مشتمل سنگل بنچ نے چینی کی فراہمی سے متعلق نوید ابرار کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر وفاقی سیکرٹری کامرس اور سیکرٹری فنانس کی عدم حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر طلب کرلیا ہے اور حکم دیا ہے کہ دونوں سیکرٹریز اگر آئندہ سماعت 11/نومبر پر پیش نہ ہوئے تو عدالت ان کے خلاف انتہائی سخت اقدام کرتے ہوئے عدالت میں جانے کے لیے سخت طریقہ کار اختیار کرے گی، درخواست گزار نوید ابرار نے موقف اختیار کیا ہے کہ اس نے نجم شوگر مل سے 3790/ٹن چینی خرید کر نیشنل بینک میں رہن رکھی اور رقم ادا کرد ی تاہم بینک نے چینی درخواست گزار کو دینے کے بجائے نجم شوگر مل کو دے دی لہٰذا استدعا ہے کہ چینی درخواست گزار کو فراہم کی جائے۔ |
|