| کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی سمیت صوبے کے تمام مزارات اور درگاہوں کے اطراف تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا تاکہ کسی بھی ممکنہ دہشت گردی سے نمٹا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار سندھ کے وزیر اوقاف عبدالحسیب نے درگاہ نوری شاہ بابا تین ہٹی کے دورے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے نوری شاہ بابا کے مزار کے اطراف تجاوزات کے خاتمہ کے دوران ناخوشگوار واقعہ پیش آنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ اوقاف کی جائداد پر قبضہ کرنے نہیں دیا جائے گا کیونکہ یہ اقدام موجودہ دہشت گردی کی روک تھام کے لیے اٹھایا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تجاوزات کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ صوبائی وزیر نے کہا دہشت گردی کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں مگر اسلام کی مقبولیت سے خائف دشمن عناصر دہشت گردی کا لیبل لگا کر اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنا چاہتے ہیں۔ |
|