Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Sunday, November 22, 2009, Zil`Haj 04, 1430 A.H
 
  یورپ سے 
 
بھرپور مانچسٹرکی ڈائری :علامہ عظیم جی: سٹی کونسل مانچسٹر کی نامناسب منصوبہ بندی کے باعث پرائمری سکولوں میں بچوں کے داخلے والدین کیلئے مسئلہ بن گئے ہیں۔ والدین اپنے بچوں کو گھر سے دور سکولوں میں داخل کرانے پر مجبور ہیں۔ ایشیائی بچوں کی شرح پیدائش زیادہ ہونے کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ایشیائی والدین ہو رہے ہیں۔ خصوصی ذرائع کے مطابق سٹی کونسل مانچسٹر میں بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث مانچسٹر کے ایشیائی اکثریتی آبادی والے وارڈوں میں باالخصوص لانگ سائیٹ چیتھم ہل ویلی رینج کے پرائمری سکولوں میں جگہ نہ ہونے کے باعث والدین گھروں سے دور دراز علاقوں کے پرائمری سکولوں میں بچوں کو داخل کرانے پر مجبور ہیں۔ علاوہ ازیں سٹی کونسل کے ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ اور بڑھتی ہوئی آبادی کی منصوبہ بندی کرنے والے ڈپارٹمنٹ کے درمیان رابطے کا بھی فقدان ہے اور درست منصوبہ بندی نہ ہونے کی وجہ سے یہ مسئلہ قابو سے باہر ہو گیا ہے۔ چیتھم ہل وارڈ اور لانگ سائٹ وارڈ میں واقع پرائمری سکولوں میں اضافی کلاسز قائم کر کے 160بچوں کی مزید گنجائش بنائی گئی ہے اور 5 لاکھ پونڈ کے اخراجات کئے گئے ہیں تاہم مسئلہ مکمل طور پر حل نہیں ہو سکا ہے۔ اس سلسلہ میں جنگ نے جب لانگ سائیٹ کی کونسلر مریم خان سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ ان کے وارڈ میں یہ مسئلہ حل کرانے کے لئے انہوں نے کوشش کی ہے اور ہملٹن روڈ لانگ سائیٹ میں 8 ملین پونڈ کی لاگت سے پرائمری سکول کی توسیع کی گئی ہے اور جگہ کی کمی کے باعث اس سکول کی عمارت کی چھت پر بچوں کا پلے گراؤنڈ تعمیر کرایا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ وہ دوسرے کونسلروں اور سٹی کونسل کے ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے ساتھ رابطہ کر کے والدین کے مسائل کو حل کرانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ چیتھم ہل وارڈ میں کئی والدین نے شکایت کی ہے کہ ان کے بچوں کو الگ الگ سکول میں جانا پڑتا ہے۔ چیتھم ہل وارڈ کے کونسلر نعیم حسن نے جنگ کو بتایا کہ ان کے وارڈ میں بھی یہ مسئلہ ہے اور ہم نے اسے کونسل کے فورم پر اٹھایا ہے۔ ہم اب صرف چھ بچے داخلے سے محروم ہیں انہوں نے بتایا کہ اب ان کی کاوشوں سے سٹی کونسل نے ایک تحقیقاتی افسر مقرر کیا ہے جو اس بات کا جائزہ لے گا کہ کوتاہی کہاں ہوئی ہے اور پھر ایک رپورٹ تیار کرے گا تاکہ سٹی کونسل اس مسئلہ کا مستقل حل تلاش کرے۔ انہوں نے بتایا کہ سٹی کونسل اس مسئلہ سے نمٹنے کے لئے کئی ملین پونڈ کے منصوبے بنا کر نئے پرائمری سکول تعمیر کرنے پر غور کر رہی ہے۔ خیال رہے کہ مانچسٹر یورپ کا معروف ترین شہر ہے۔ گذشتہ چند سالوں میں ایک لاکھ کے قریب افراد دوسرے شہروں اور یورپ سے آکر یہاں عارضی یا مستقل طور پر آباد ہوتے ہیں۔  
Print Version


 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback