Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Sunday, November 22, 2009, Zil`Haj 04, 1430 A.H
 
  یورپ سے 
 
گلاسگو (طاہر انعام شیخ، نمائندہ جنگ) مانچسٹر میں تعینات شمالی برطانیہ کے لئے پاکستانی کمیونٹی ویلفیئر قونصلر عامر نثار چوہدری نے بتایا ہے کہ حکومت پاکستان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے وزیراعظم ہاوٴس اسلام میں ایک خصوصی سیل قائم کیا ہے جہاں ترجیحی بنیادوں پر معاملات حل کئے جائیں گے۔ ایڈنبرا میں پاکستانی سینئر سٹیزن گروپ کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عامر نثار چوہدری نے کہا کہ ہم کو کمیونٹی کی طرف سے جتنی بھی شکایات موصول ہو رہی ہیں ہم ان کو فوری توجہ کے لئے وزیراعظم ہاوٴس کے خصوصی سیل کو بھیج رہے ہیں۔ انہوں نے تمام پاکستانیوں سے کہا کہ آپ میں سے اکثر افراد کو اپنے آبائی وطن میں مختلف مسائل کا سامنا ہے جن میں جائدادوں پر قبضے سرفہرست ہیں۔ ایسے تمام لوگ اس چینل کو استعمال کرسکتے ہیں۔ تقریب سے پاکستان سوسائٹی کے چیئرمین محمد شفیع، وائس چیئرمین ایم اے چوہدری اور ڈائریکٹر شامی خان نے بھی خطاب کیا۔ عامر نثار چوہدری بعدازاں پاکستان ایسوسی ایشن ایڈنبرا کے دفتر بھی گئے جہاں چیئرمین محمد اسلم اور دیگر رہنماوٴں نے ان کا استقبال کیا۔ کمیونٹی رہنماوٴں نے کہا کہ ماضی میں کسی بھی کمیونٹی قونصلر نے مانچسٹر سے سکاٹ لینڈ آکر ہمارے مسائل جاننے یا حل کرنے کی کوشش نہیں کی۔ ہم آپ کے خصوصی طور پر مشکور ہیں کہ آپ خصوصی طور پر ہم سے رابطے کے لئے یہاں آئے ہیں۔ عامر نثار چوہدری نے کہا کہ میں انشاء اللہ مستقبل میں بھی مستقل بنیادوں پر یہاں آکر آپ کے مسائل سنوں گا اور انہیں حل کرنے کی کوشش کروں گا اس دوران کسی بھی پاکستانی کو اگر کوئی بھی مشکل پیش آئے تو وہ مانچسٹر میں مجھ سے رابطہ قائم کرے، میرے دروازے آپ سب کے لئے ہر وقت کھلے ہیں۔ بعدازاں عامر نثار چوہدری نے ایڈنبرا کے لارڈ میئر ووسٹ جارج گرب سے ملاقات کی اور ان سے پاکستانیوں کے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ نیز درخواست کی کہ وہ پاکستانی کمیونٹی سنٹرز کے لئے زیادہ سے زیادہ فنڈز مہیا کریں تاکہ یہ لوگ بہتر طور پر اپنے لوگوں کی خدمت کرسکیں۔  
Print Version


 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback