| لندن (جنگ نیوز) فرمیں سٹاف کو تیزی سے بھرتی کر رہی ہیں جس کے باعث خیال ہے کہ جاب مارکیٹ بحالی کے راستے پر ہے اور بے روزگاروں کی تعداد 30 لاکھ تک نہیں پہنچ پائے گی۔ بھرتی میں اضافہ مستقل اسامیوں کے لئے دو برس کے دوران سب سے زیادہ جبکہ عارضی کے لئے 16 ماہ کے دوران سب سے زیادہ ہے۔ دی ریکروٹمنٹ اینڈ ایمپلائمنٹ کنفیڈریشن اور کے ایم پی جی نے کہا ہے کہ اکتوبر میں 4 سو کپمنیوں کے سروے سے پتہ چلا کہ اکتوبر میں اسامیوں میں اضافہ ہوا۔ آر ای سی چیف ایگزیکٹو کیون گرین نے کہا کہ تازہ ترین اعداد و شمار سے خیال پیدا ہوتا ہے کہ برطانیہ کی جاب مارکیٹ بحالی کے راستے پر ہے اور متواتر تیسرے ماہ بہتری کی علامات ہیں۔ مستقل اسامیوں پر بھرتی کی طلب بڑھ رہی ہے کیونکہ آجروں نے بھرتی کی رفتار بڑھا دی ہے۔ |
|