Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Sunday, November 22, 2009, Zil`Haj 04, 1430 A.H
 
  یورپ سے 
 
برمنگھم (عباس ملک: نمائندہ جنگ) مسلم لیگ ن برطانیہ کے سینئر نائب صدر حمزہ باسط بٹ نے کہا ہے کہ محمد افضل بٹ مسلم لیگ برطانیہ کے بانی رہنماوٴں میں سے ہیں انہیں مسلم لیگ ن برطانیہ کا چیف آرگنائزر جماعت کے قائدین میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف نے مقرر کیا تھا۔ بعدازاں محمد افضل بٹ نے اپنی ذاتی وجوہات اور مصروفیات کے سبب کچھ عرصہ بطور چیف آرگنائزر اپنی خدمات جاری نہیں رکھیں لیکن اس عرصے میں انہوں نے نہ تو استعفیٰ دیا اور نہ ہی جماعت کی قیادت کی جانب سے ان کا عہدہ ختم کیا گیا۔ گزشتہ دنوں جماعت کے صدر میاں شہباز شریف کے ساتھ ملاقات میں میاں شہباز شریف نے افضل بٹ سے کہا کہ وہ اپنے عہدے پر کام کریں اور مسلم لیگ ن کی مقبولیت اور قوت میں مزید اضافہ کریں جس پر افضل بٹ نے دیگر ساتھیوں کی موجودگی میں بطور چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن کے لئے بڑھ چڑھ کر کام کرنے کا عزم کیا اور ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔ حمزہ بٹ نے کہا کہ افضل بٹ اور ان کے تمام ساتھیوں کی مدد اور اتحاد سے عاری جماعت مزید مضبوط اور طاقتور جماعت بن گئی ہے مسلم لیگ ن کے صدر، جنرل سیکرٹری، نائب صدور اور تمام عہدیدار جماعت میں اپنا اپنا مقام اور حیثیت رکھتے ہیں جماعت کی تنظیم قائم ہے اور معمول کے مطابق کام کررہی ہے۔ حمزہ باسط بٹ نے کہا کہ زبیر گل مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر ہیں وہ اپنے دائرہ کار میں رہیں اور پاکستان مسلم لیگ کے صدر میاں شہباز شریف اور محمد نواز شریف کے اختیارات اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش نہ کریں انہوں نے کہا کہ چیف آرگنائزر کا تقرر مرکز کی جانب سے کیا جاتا ہے جب کہ صدر یا دیگر عہدیدار لوکل سطح پر الیکشن سے منتخب ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب صورت حال یہ ہے کہ محمد افضل بٹ چیف آرگنائزر یوکے، زبیر گل صدر، راجہ جاوید جنرل سیکرٹری، ناصر بٹ نائب صدر اور دیگر تمام عہدیدار اپنے اپنے عہدوں پر موجود ہیں اب سب کو اتحاد اور تنظیم کے ساتھ آگے بڑھنا چاہئے اور اپنے اختیار یا طاقت سے بڑھ کر بات نہیں کرنی چاہئے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اس وضاحت اور درخواست کے بعد تمام ساتھی برداشت اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے اور مل جل کر مسلم لیگ ن کو مضبوط اور ناقابل تسخیر جماعت بنائیں گے۔  
Print Version


 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback