Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Sunday, November 22, 2009, Zil`Haj 04, 1430 A.H
 
  اہم خبریں 
 
اسلام آباد(جنگ نیوز) وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت ہونیو الے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے قبل اور بعد ازاں دارالحکومت میں زبردست سیاسی سرگرمیاں دیکھنے میں آئی۔ وزیراعظم سے بدھ کو چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، کابینہ کے اراکین اور ارکان پارلیمنٹ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں امن وامان کی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی مشترکہ زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس بھی منعقد ہوا۔ اجلاس میں بلوچستان، دہشتگردی کیخلاف جنگ، حکومتی امور اور عوام کو درپیش مسائل سمیت سیاسی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے ملاقات میں وزیراعظم کو عوام کے مسائل حل کرنے اور انہیں ریلیف فراہم کرنے کیلئے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس کے علاوہ انہوں نے ملک کی موجودہ صورتحال سمیت کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دریں اثناء وزیراعظم سے کابینہ کے بعض اراکین اور ارکان پارلیمنٹ کے ایک گروپ نے بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ وزراء نے اپنی وزارتوں کے معاملات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا جبکہ ارکان پارلیمنٹ نے اپنے اپنے علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ ملاقات کرنے والے وفد کے ارکان میں وزیر داخلہ رحمن ملک، وزیر محنت و افرادی قوت سید خورشید شاہ، وزیر بہبود آبادی فردوس عاشق اعوان، خزانہ کی وزیر مملکت حنا ربانی کھر اور اراکین قومی اسمبلی چوہدری زاہد اقبال، افتخار نذیر، سید اخوندزادہ چٹان، شیری رحمن، صائمہ اختر بھروانہ، ملک عبدالوزیر، سینیٹرز عباس خان، صالح شاہ اور ادریس صافی شامل تھے۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر قیادت اعلی سطحی وفد نے بد ھ کو وزیراعظم سے ملاقات میں صوبے میں خوراک کے تحفظ اور عوام کو کھانے پینے کی اشیاء کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات اور ان پر عملدرآمد سے متعلق امور پر گفتگو کی۔  
Print Version


 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback