Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Sunday, November 22, 2009, Zil`Haj 04, 1430 A.H
 
  اہم خبریں 
 
کراچی (جنگ نیوز) مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ میں نے صدرزرداری کے استعفے یا مواخذے کی بات نہیں کی،ہم کسی مائنس ون یا ٹین کے فارمولے پر یقین نہیں رکھتے،موجودہ سسٹم میں رکاوٹ نظر آرہی ہے، حکومت پارلیمنٹ کو اپنا کردار ادا کرنے دے، 17ویں ترمیم کا خاتمہ کیا جائے، آئین قومی حکومت بنانے کی اجازت نہیں دیتا۔ایک گفتگو میں نوازشریف نے کہا کہ چوہدری برادران کے ساتھ اب ہمارا کوئی تعلق دوبارہ نہیں بن سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت خود سوچے کہ ملک میں جمہوریت کو کیسے مستحکم کرنا ہے۔ جمہوریت کو غیر مستحکم نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ این آر او سے متعلق ہم نے اپنا فیصلہ بہت پہلے سنا دیا تھا۔ ہم نظام کی تبدیلی چاہتے ہیں۔ کسی مائنس پلس فارمولے پر یقین نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے فیصلوں میں امریکا کا عمل دخل نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے ٹرائل پر ہمارا موقف بہت واضح ہے اور پرویز مشرف کے جانے کے بعد سے اسٹیٹس کو برقرار ہے۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ این آر او کو پارلیمنٹ میں نہ لانا اچھا فیصلہ ہے کیونکہ یہ پارلیمنٹ کی بدنامی کا باعث بن سکتا تھا، این آر او کا نہ پہلے کوئی مستقبل تھا نہ اب ہے۔  
Print Version


 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback