| کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے ای ایس سی نے300 میگا واٹ کمی کے باعث شہر کے تجارتی، صنعتی اور رہائشی علاقوں میں دن اور رات میں مجموعی طور پر4 سے5 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری رکھی۔ کراچی میں طویل عرصے سے جاری غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کو شدید اذیت میں مبتلا رکھا۔ شہر میں ہونے والی لوڈ شیڈنگ سے لوگوں کو پانی کے حصول میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔ واپڈا سے کے ای ایس سی کو620 سے650 میگاواٹ بجلی ملنے کے باوجود لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور اس کی بڑی وجہ کے ای ایس سی انتظامیہ کی جانب سے پیسوں کی بچت کی خاطر اپنے پیداواری یونٹوں کو مکمل استعداد کے ساتھ نہ چلانا بتایا جاتا ہے۔ |
|