Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Sunday, November 22, 2009, Zil`Haj 04, 1430 A.H
 
  ملک بھر سے  
 
لاہور (نمائندہ جنگ) گورنر پنجاب سلمان تاثیر نے کہا ہے کہ ”مائنس ون“ نہیں ہوگا۔ صدر آصف زرداری اپنی پانچ سالہ مدت پوری کریں گے۔ اگر ہٹانے کی کوئی کوشش ہوئی تو یہ صرف مائنس ون نہیں بلکہ مائنس 342 ہوگا۔ وہ گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ گورنر نے کہا صدر آصف زرداری پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے چیئرمین ہیں۔ ان کی قوت صدارت نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کی سربراہی ہے۔ وہ لغاری، فضل الٰہی یا غلام اسحاق نہیں۔ انہیں کسی اور قوت کی ضرورت نہیں وہ وفاق کی علامت ہیں۔ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد جب پورا ملک جل رہا تھا تو انہوں نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر ملک کو بچایا تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کیا۔ الیکشن کے بعد ہر جگہ جمہوریت میں تمام پارٹیوں کو حصہ دار بنایا۔ مخلوط حکومتیں قائم کیں اتنی قربانیوں کے بعد انہیں کس کے کہنے پر نشانہ بنایا جا رہا ہے؟ کون سیٹی بجا رہا ہے؟ ان سے پوچھا گیا کہ سیٹی کون بجا رہا ہے تو گورنر نے کہا یہ سب جانتے ہیں کون سیٹی بجا رہا ہے۔ ”میڈیا آرکسٹرٹیڈ“ نے تماشا لگا رکھا ہے۔ انہوں نے کہا این آر او اس ڈیل کا حصہ تھا جس کے تحت مشرف کی وردی اتاری گئی۔ اسی کے تحت الیکشن ہوئے ہم سپریم کورٹ کے کہنے پر این آر او پارلیمنٹ میں لا رہے تھے۔ پھر اچانک سب کا ضمیر جاگا تو وزیراعظم نے کہا ٹھیک ہے اگر پارلیمنٹ اسی طرح چاہتی ہے تو ہم اسے پارلیمنٹ میں نہیں لاتے۔  
Print Version


 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback