Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Sunday, November 22, 2009, Zil`Haj 04, 1430 A.H
 
  ملک بھر سے  
 
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملیر میں فائرنگ سے پیپلزپارٹی کے مقامی عہدیدار ہلاک اورا ن کی اہلیہ زخمی ہوگئیں جبکہ گلستان جوہر میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا۔ پولیس کے مطابق بدھ کی شب تھانہ سعود آباد کی حدود ملیر اے ایریا کے مکان نمبر L-2/299 میں رہائش پذیر پی پی کے مقامی عہدیدار مختار پرویز کو گھر میں سے باہر بلاکر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کی آواز سن کر باہر آنے والی مقتول کی اہلیہ مسرت فائرنگ کی زد میںآ کر زخمی ہوگئیں، واقعے سے کچھ دیر قبل دونوں میاں بیوی موٹر سائیکل پر کہیں سے آئے تھے جبکہ ملزمان ان کے تعاقب میں گھر تک پہنچے۔ متوفی کی لاش اور زخمی خاتون کو جناح اسپتال پہنچایا گیا۔ دریں ا ثناء تھانہ شارع فیصل کی حدود گلستان جوہر میں جوہر چورنگی کے قریب اے ٹی ایم سے رقم نکالنے والے 40/ سالہ غلام نبی کو نامعلوم ڈاکوؤں نے رقم چھین کر فائرنگ کرکے شدیدزخمی کردیا انہیں جناح اسپتال پہنچایاگیا جہاں وہ رات گئے چل بسے۔  
Print Version


 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback