Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Saturday, November 21, 2009, Zil`Haj 03, 1430 A.H
 
  بزنس 
 
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعرات کی تیزی کے بعد جمعہ کو ہفتے کے آخری دن اسٹاک مارکیٹ میں دوبارہ مندی اور فروخت کا دباؤ بڑھ گیا جس کے باعث انڈکس میں176 پوائنٹس کم ہوئے اور 9000 کی حد برقرار نہ رہ سکی۔ لاہور میں76 اور اسلام آباد میں46 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی کے باعث کاروباری حجم بھی کم رہا اور بیشتر سیکٹروں میں معمولی نوعیت کی سرگرمی دیکھنے میں آئی۔ تیل کی قیمتوں میں پیدا ہونے والے اتار چڑھاؤ کے باعث عالمی مارکیٹوں میں جاری مندی کے رجحان نے غیرملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کو محدود رکھا البتہ ملک کی سیاسی صورتحال میں عدم استحکام کے حوالے سے پائی جانے والی بے یقینی میں اضافہ ہوا اور اس کے منفی اثرات مرتب ہوئے۔ مجموعی طور پر 388 حصص سرگرم رہے جن میں سے131 میں اضافہ اور 238 میں کمی ہوئی۔ کے ایس ای100 انڈکس175.62 پوائنٹس کم ہو کر 8936.48 پر ختم ہوا۔ کاروبار کا حجم97.1 ملین حصص کے سودوں تک رہا۔ جے ایس میں10.2 اور عارف حبیب سیکورٹیز میں7.3 ملین حصص کا کاروبار نمایاں رہا۔ جے ایس1.55 روپے کم ہو کر 29.48، عارف حبیب2.22 روپے کم ہو کر 48.10، پاک پی ٹی اے11 پیسے کم ہو کر 6.65، اینگرو1.17 روپے کم ہو کر 169.55، ایزگارڈ نائن1.09 روپے کم ہو کر20.82، نشاط ملز1.37 روپے کم ہو کر 59.35 اور او جی ڈی سی ایل3.26 روپے کم ہو کر 103.23 روپے پر ختم ہوئے۔ نشاط پاور ایک روپے بڑھ کر 13.78 اور اٹک ریفائنری6.12 روپے بڑھ کر 135.75 روپے پر ختم ہوئے۔ کاروباری حلقوں کے مطابق آئندہ 3 دن تک مارکیٹ بند رہنے کے باعث بھی سرمایہ کاروں نے کسی رسک سے گریز کیا۔ سب سے زیادہ اضافہ باٹا شوز میں ہوا جو 44 روپے بڑھ کر 929 اور فضل ٹیکسٹائل18 روپے کے اضافے سے469 روپے پر آ گئے جب کہ سب سے زیادہ کمی ٹریٹ کارپوریشن میں ہوئی جو 14.74 روپے کم ہو کر 283 اور سروس انڈسٹریز 14.09 روپے کم ہو کر 267.74 روپے پر ختم ہوئے۔ لاہور کا انڈکس75.77 پوائنٹس کم ہو کر 2745.44 پر آ گیا۔ کاروبار کا حجم7 ملین حصص تک رہا۔ اسلام آباد کا انڈکس45.85 پوائنٹس کم ہو کر 2079.87 پر ختم ہوا۔  
Print Version


 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback