Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Saturday, November 21, 2009, Zil`Haj 03, 1430 A.H
 
  بزنس 
 
کراچی(اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل ایکسپورٹر ‘امپورٹرزاورمرچنٹس ایسوسی ایشن نے پاکستان ہارٹیکلچر ڈیولپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی(PHDEC) میں غیر متعلقہ، ٹیلی کام سیکٹر سے تعلق رکھنے والے فرد کی چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے پرتقرری کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ ہارٹیکلچر ڈیولپمنٹ کمپنی میں غیر متعلقہ افراد کی تعیناتی سے ادارے کی کارکردگی بری طرح متاثر ہوگی۔آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل ایکسپورٹر ‘امپورٹرزاورمرچینٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین وحید احمد‘ وائس چیئرمین اسلم پکالی اور سابق چیئرمین عبدالواحد نے پاکستان ہارٹیکلچر ڈیولپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی(PHDEC) میں ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے پرنجی شعبے سے تعیناتی پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے پاکستان ہارٹیکلچر ڈیولپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی (PHDEC) میں زرعی سیکٹر سے وابستہ تجربہ کار فرد کو تعینات کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا تعلق ٹیلی کام سیکٹر سے ہے اورانہیں زرعی سیکٹر کا کوئی تجربہ نہیں۔ چیئرمین وحید احمد نے کہا کہ ہارٹیکلچر بورڈ نہایت اہم ادارہ ہے اس کے ذریعے زرعی سیکٹر کی تجاویز اور مسائل وزارت تجارت ودیگر کو روانہ کی جاتی ہیں جس پر عملی جامعہ پہنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتا ہے لیکن موجودہ اقدام سے زرعی سیکٹر متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ ڈیولپمنٹ پروجیکٹس بھی شدید متاثر ہونگے۔ وحید احمد نے وزارت تجارت پر زور دیا کہ انڈونیشیا اور پاکستان کے مابین کئے گئے فری ٹریڈ ایگریمنٹ (FTA)اور ترجیہی تجارتی معاہدے (PTA)میں کینو کو شامل کیے جانے کے لیے بھی اقدامات کرے تاکہ انڈونیشیا میں کینو کی برآمدات کی جاسکے۔ انہوں نے بتایا کہ انڈونیشیا میں چند سال قبل انڈونیشیا کو پاکستان سے کینو کی برآمدات 54ہزار میٹرک ٹن تک کی جاتی تھیں جس سے ملک کو 27ملین ڈالر کا زرمبادلہ موصول ہوتا تھا لیکن انڈونیشیا اور چائنا کے مابین معاہدہ جس کے تحت چائنا سے بغیر ڈیوٹی کینو کی برآمدات سے انڈونیشیا میں پاکستانی کینو کی برآمدات عارضی طور پر متاثر ہوگئی ہیں جبکہ دوسری جانب انڈونیشیا کی جانب سے پاکستانی کینو کی درآمد پر اب 32.5فیصد ڈیوٹی عائد ہوچکی ہے وحید احمد نے کہا کہ ایران پاکستان بارڈر کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر انڈو نیشیا کو متبادل کینو کی مارکیٹ کے طور پر بھی بہت اہمیت حاصل ہے۔  
Print Version


 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback