Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Saturday, November 21, 2009, Zil`Haj 03, 1430 A.H
 
  یورپ سے 
 
لندن (جنگ نیوز ) وزیراعظم گورڈن براؤن نے کہا ہے کہ افغان حکومت انتہائی بدعنوان ہے اور اصلاحات نہ کی گئیں تو وہ ایسی حکومت کے لئے مزید برطانوی فوجیوں کی جانیں خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔ گورڈن براؤن رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیزلندن میں خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے افغان صدر حامد کرزئی سے مطالبہ کیا کہ وہ کرپشن کے خلاف فوری اقدامات کریں ورنہ افغان حکومت عالمی حمایت کھودے گی۔ افغانستان میں گذشتہ ہفتے 7 برطانوی فوجیوں کی ہلاکت کے پس منظر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورڈن براؤن نے کہا کہ وہ برطانیہ کے عوام کی زندگی ایسی حکومت کے لئے خطرے میں ڈالنے کو تیار نہیں جو کرپشن کے خلاف کھڑی ہونے پر آمادہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 500 مزید برطانوی فوجی افغانستان بھیجنے کا انحصار اچھی حکمرانی پر ہے۔گورڈن براؤن نے کہا کہ ہم افغانستان میں برطانیہ کے تحفظ کی جنگ لڑرہے ہیں۔ افغانستان اور پاکستان سے اٹھنے والی دہشت گردی کا برطانیہ کو سامنا ہے اور اگرچہ پاکستان اور افغانستان میں فوجی کارروائی سے القاعدہ پر دباؤ پڑا ہے لیکن جب تک وہاں دہشت گردوں کی تربیت جاری رہے گی برطانیہ کے خلاف سازشیں جاری رہیں گی ہم اس خطے سے نہیں جائیں گے۔ القاعدہ کے خلاف اس جنگ کو ناکام نہیں ہونا چاہئے۔ دریں اثنا رائٹر ایجنسی نے لکھا ہے کہ افغانستان میں برطانوی فوجیوں کی مسلسل ہلاکتوں سے انتخابات میں براؤن کی لیبر پارٹی بدترین شکست سے دوچار ہوسکتی ہے۔ یہ انتخابات آئندہ برس جون میں متوقع ہیں۔ جی ایم ٹی وی کو ایک انٹرویو میں گورڈن براؤن نے کہا کہ انہوں نے کرزئی سے کہہ دیا ہے کہ انہیں بین الاقوامی مشیروں پر مشتمل ایک انسداد بدعنوانی کمیشن قائم کرنا ہوگا تاکہ وہاں کے امور کی درست نگرانی ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ کرزئی کو 5 ٹیسٹ پاس کرنے ہوں گے جن میں بدعنوانی کا خاتمہ، افغان سیکورٹی فورسز کی تکمیل، افہام و تفہیم کا فروغ، اقتصادی ترقی اور پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات شامل ہیں۔  
Print Version


 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback