| لندن(جنگ نیوز) برطانوی عوام تیزی سے اعتماد کھو رہے ہیں کہ افغانستان میں جنگ جیتی جاسکتی ہے۔ ایک افغان پولیس افسر کے ہاتھوں 5 برطانوی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد یوگووپول میں 57 فیصد برطانوی شہریوں نے خیال ظاہر کیا کہ طالبان کے خلاف برطانوی فوجی جنگ نہیں جیت رہے اور فتح ممکن نہیں ہے۔ صرف دو ہفتہ پہلے رائے عامہ کے ایک جائزے میں 48 فیصد لوگوں نے یہی رائے دی تھی۔ صرف 33 فیصد توقع ظاہر کی ہے کہ یہ جنگ جیتی جاسکتی ہے۔ اسی طرح 35 فیصد رائے دہندگان نے کہا کہ برطانوی فوجیوں کو فوری طور پر وطن واپس بلا لیا جائے۔ جبکہ صرف دو ہفتے پہلے 25 فیصد لوگوں کی یہی رائے تھی۔38 فیصد برطانوی شہیروں نے کہا کہ زیادہ تر برطانوی فوج کو جلد واپس بلایا جائے اور باقی ماندہ فوجی بھی 12 ماہ کے اندر واپس آجائیں، صرف 20 فیصد لوگوں نے برطانوی فوج کے افغانستان میں مزید ٹھہرنے کی حمایت کی۔ وہ ہفتے پہلے 29 فیصد لوگوں نے برطانوی فوج نہ بلانے کی حمایت کی تھی۔ رائے عامہ کا یہ جائزہ ظاہر کرتا ہے کہ وزیراعظم براؤن پر برطانوی فوجیوں کی ہلاکتوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے دباؤ بڑھ گیا ہے۔ |
|