Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Saturday, November 21, 2009, Zil`Haj 03, 1430 A.H
 
  یورپ سے 
 
لندن (جنگ نیوز) برٹش ایئرویز مزید 1200 ملازمین کی چھانٹی کرے گی جس سے اگلے برس تک نکالے جانے والوں کی تعداد 4900 ہوجائے گی۔ نئی چھانٹی میں شامل زیادہ تر ملازمین کا تعلق اوورسیز سے ہے اور یہ سٹاف کی جانب سے جُزوقتی کام کرنے یا رضاکارانہ چھانٹی کے زبردست رسپانس کا نتیجہ ہے۔ یہ نئے اعداد و شمار اس وقت جاری کئے گئے جب بی اے نے ستمبر تک ختم ہونے والے چھ ماہ میں قبل از ٹیکس نقصان 292 ملین پونڈ کا اعلان کیا گذشتہ مالی سال میں ایئرلائن کو 401 ملین پونڈ کا نقصان برداشت کرنا پڑا تھا۔ اےئرلائن نے کہا کہ اس مدت کے دوران ریونیو میں 14 فیصد کمی آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بی اے کو پہلی مرتبہ ابتدائی ششماہی میں نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سٹی اینالسٹس کی توقعات سے 40 ملین زائد خسارہ ہوا ہے حالانکہ اس میں پنشن اخراجات جیسے آئٹمز شامل نہیں ہیں اس کے باوجود خسارہ ہوا ہے۔ قبل ازیں برٹش ایئرویز نے اگلی مارچ تک 3700 ورک فورس کم کرنے کا اعلان کیا تھا جس میں کیبن کریو کے تقریباً 2000 ارکان شامل تھے۔ ان میں 1000 چیک ان اور دیگر کسٹمرز فیسنگ سٹاف (سی ایف ایس) باقی میں منیجرز، پائلٹس اور ایڈمن ورکرز ہیں گذشتہ برس 1900 جابس ختم ہوئی اور 3000 کی چھانٹی آئندہ مارچ تک ہوجائے گی۔  
Print Version


 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback