Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Saturday, November 21, 2009, Zil`Haj 03, 1430 A.H
 
  یورپ سے 
 
لندن (پ ر) یورپی پارلیمنٹ کے کنزرویٹو ممبر اور انسانی حقوق پر یورپی پارلیمنٹ کی سب کمیٹی کے سابق ممبر سجاد کریم نے سی آئی اے کے 23 سابق ایجنٹوں کو اطالوی عدالت کی جانب سے8 سال قید کی سزائیں دینے کا خیر مقدم کیا ہے۔ سی آئی اے کے ان ایجنٹوں نے ایک مصری امام اور مبینہ عسکریت پسند اسامہ مصطفےٰ حسن نصر کو میلان، اٹلی کی ایک سڑک سے اغوا کر کے ایویانو، اٹلی میں امریکی فضائیہ کے اڈے پر پہنچایا اور اس کے بعد براستہ جرمنی قاہرہ مصر پہنچایا گیا جہاں انہیں4سال تک بغیر مقدمہ چلائے قید رکھا گیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ سجاد کریم نے کہا کہ اطالوی عدالت نے غیر معمولی حوالگی اور اس غیر قانونی پریکٹس کے خلاف فیصلہ دے کر ایک روشن مثال قائم کی ہے جس سے اس نوعیت کے مزید مقدمات کا راستہ کھلے گا۔ اطالوی عدالت نے یہ بھی کہا تھا کہ امریکی ایجنٹوں کی یہ کارروائی اٹلی کی خودمختاری کی خلاف ورزی تھی اور اس سے اطالوی سلامتی خطرے میں پڑ گئی۔ سجاد کریم نے غیر معمولی حوالگی کی ان کارروائیوں کے خلاف یورپی پارلیمنٹ کی قرارداد کا بھی خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ غیر معمولی اینڈیشنز، حوالگی اور خفیہ طور پر قید کرنے کی یہ کارروائیاں بین الاقوامی انسانی حقوق کے تمام پہلوؤں کی خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کارروائیوں سے اقوام متحدہ کے کنونشن اگینسٹ ٹارچر، انسانی حقوق پر یورپی کنونشن اور بنیادی حقوق کے چارٹر کی خلاف ورزی بھی ہوتی ہے۔  
Print Version


 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback