Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Saturday, November 21, 2009, Zil`Haj 03, 1430 A.H
 
  شہر قائد/ شہر کی آواز 
 
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کیماڑی ٹاؤن نے کسی دہشت گردی سے بچنے کیلئے یونین کونسلوں میں پہرے داری نظام قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ناظم صدر ٹاؤن نے بختاور پارک کلفٹن میں شجرکاری مہم کے سلسلے میں پودا لگایا۔ تفصیلات کے مطابق ٹاؤن ناظم کیماڑی ہمایوں خان نے کہا ہے کہ ملک میں امن وامان او ر دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے ہم سب کو مل جل کر اپنے اپنے علاقوں میں آنے جانے والوں پر گہری نظر رکھنی ہوگی۔ انہوں نے یہ بات کیماڑی ٹاؤن کی یونین کونسلوں کے ناظمین، نائب ناظمین، ٹاؤن کونسلروں اور ٹاؤن کی حدود کے تھانوں کے ایس ایچ اوز، پولیس افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ٹاؤن میونسپل افسر منور علی سیال، ٹاؤن افسران باسط علی، غلام مرتضیٰ بھٹو بھی موجود تھے۔ ہمایوں خان نے کہا کہ کسی بھی علاقے میں ممکنہ دہشت گردی کی روک تھام کے لئے یونین کونسل کے ناظمین و نائب ناظمین اپنے کونسلروں اور علاقے کے مخلص 5 معززین پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دیں جو علاقوں میں کرایہ پر رہنے یا نئے کرایہ پر مکان لینے والوں، ٹھیلے والوں، دکان اور مشکوک افراد پر نظر رکھیں۔ اس کے علاوہ فٹ پاتھوں یا گلیوں میں اگر کوئی ناکارہ گاڑی، موٹر سائیکل، کیبن یا دیگر فالتو سامان پڑا ہوا ہے تو اس کے مالک سے مل کر اس کو فوری وہاں سے ہٹانے کے اقدامات کریں یا اس کی اطلاع ٹاؤن میں دیں۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ کیماڑی ٹاؤن سمندر کے نزدیک ہے اور یہاں پورٹ اور دیگر مرکزی دفاتر ہیں لہٰذا حفاظتی نکتہ نگاہ سے ہم سب کو باشعور اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنا ہوگا تاکہ ہم سب کسی بڑے حادثے سے محفوظ رہ سکیں ۔ ناظم صدر ٹاؤن محمد دلاور نے کہا ہے کہ درخت اور سبزہ نہ صرف ماحول کے حسن اور رونق میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ ذہن و قلب کے سکون کا باعث بھی ہوتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹاؤن میں جاری شجرکاری اور سبزہ لگانے کی مہم کے دوران بختاور پارک کلفٹن میں پودا لگاتے ہوئے کیا۔ ٹی ایم او مختار حسین، ٹی او ایم آر عمران مرزا، ٹی او انفرااسٹرکچر عاصم علی خان اور چیئرمین پارکس کمیٹی بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔ ناظم صدر ٹاؤن نے کہا کہ ٹاؤن انتظامیہ نے ہر یونین کونسل میں ایک ماڈل پارک تعمیر کیا ہے اور اہم ترین سڑکوں کی فٹ پاتھوں اور سینٹرل آئی لینڈز پر سبزہ، درخت اور پودے لگائے ہیں۔ ٹاؤن ناظم نیو کراچی اختر حسین نے یوسی 1 کلیانہ ٹاؤن میں چالیس فٹ کشادہ روڈ پر نئی کارپٹنگ کے معائنہ کے موقع پر کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن اپنی نئی، صاف ستھری اور کشادہ سڑکوں اور خوبصورت فلائی اوورز کی بناء پر شہر کے بہترین ٹاؤنز میں شمار ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا قائد تحریک الطاف حسین کی فکر و فلسفے کی روشنی میں حق پرست قیادت اپنے وسائل میں رہتے ہوئے عوام کی زندگی اور معاشرے میں بہتری لانے کے لئے مصروف ہے۔ ناظم بن قاسم ٹاؤن جان عالم جاموٹ، نائب ناظم ٹاؤن سردار اختریوسف عارفانی، ٹاؤن میونسپل آفیسر نادر علی وسان واراکین کونسل نے بن قاسم ٹاؤن کی حدودمیں واقع جمعہ گوٹھ ریلوے اسٹیشن پر دو ٹرینوں کے تصادم کے نتیجے میں ہلاک و زخمی ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی رنج و غم کا اظہار کیا۔ ناظم ٹاؤن نے وفاقی و صوبائی حکومت سے اپیل کی ہے کہ زخمی ہونے والوں کا سرکاری خرچ پر علاج کروایا جائے او ر ہلاک و زخمی ہونے والے افراد کی مالی اعانت کی جائے۔ جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم مفتی نعیم نے کہا ہے کہ کراچی میں ہونے والی ترقی ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ چکی ہے اور شہر کی ترقی کیلئے حق پرست قیادت نے بلدیاتی نظام کی روشنی میں بھرپور فائدہ اٹھایا۔ وہ گزشتہ روز ٹاؤن ناظم سائٹ اظہارالدین احمد خان سے اپنے دفتر میں تبادلہ خیال کررہے تھے۔ ان کے ہمراہ نائب ناظم سائٹ ٹاؤن سید بادشاہ خان، ٹاؤن میونسپل آفیسر عمران اسلم کے علاوہ واٹر بورڈ کے افسران بھی تھے۔ سائٹ ٹاؤن کے اعلامیئے کے مطابق مفتی نعیم نے ٹاؤن ناظم اور ٹاؤن نائب ناظم سید بادشاہ خان کو کراچی اور بالخصوص سائٹ ٹاؤن کی شاندار ترقی پر خراج تحسین پیش کیا۔  
Print Version


 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback