Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Saturday, November 21, 2009, Zil`Haj 03, 1430 A.H
 
  شہر قائد/ شہر کی آواز 
 
کراچی (پ ر) متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست ارکان سندھ اسمبلی نے سہراب گوٹھ سے کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر عمر خان کی گرفتاری اور اس کے قبضے سے جدید اسلحہ برآمد کرنے پر قانون نافذ کرنے والے ادارے کے افسران اور اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا کہ طالبان دہشت گردوں کی شہر کراچی سے مسلسل گرفتاریوں نے طالبانائزیشن کی سازش سے انکار کرنے والے عناصر کے چہرے بے نقاب کردیئے ہیں ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین کئی برسوں سے طالبانائزیشن کی سازش کے حوالے سے عوام اور حکمرانوں کو آگاہ کرتے رہے ہیں اور اس سلسلے میں اپنی تشویش اور خدشات کا اظہار کرتے رہے ہیں جبکہ مفاد پرست عناصر کی جانب سے ان کے حقائق پر مبنی خدشات کو رد کیا جاتا رہا ۔ انہوں نے کہا کہ آج زمینی حقائق ثابت کر رہے ہیں کہ کراچی ، سندھ اور ملک بھر میں طالبان دہشت گرد موجود ہیں اور وہ کسی بھی وقت اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کر کے بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا سکتے ہیں ۔  
Print Version


 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback