شہر میں چینی کا شدید بحران ہے۔دکاندار منہ مانگے داموں چینی فراہم کررہے ہیں جبکہ عوام کی بڑی تعداد چینی کے حصول سے محروم ہے۔حکومت تو مسائل میں گھری ہوئی ہیں اور وہ خوف اور صرف اپنے اقتدار کو بچانے میں مصروف ہے لہٰذا ان کو اس بات کی فکر کم ہے کہ ملک میں کیا ہورہا ہے عوام کو چینی مل رہی ہے یا نہیں اور کس قیمت پر چینی دستیاب ہے؟پاکستان کی سیاست موسموں کے ساتھ بدلتی ہے اور حالات کب تبدیل ہوجائیں نہیں معلوم ہوتا؟چند منٹ اور سیکنڈ میں حکمرانوں کو اقتدار کے ایوانوں سے باہر نکال دیا جاتا ہے اور عوام خاموش اس منظر سے لطف اندوز ہوتے ہیں کیونکہ ان حکمرانوں نے عوام کی بھلائی کا کوئی کام ہی نہیں کیا ہوتا ہے۔۔ کہیں آٹا غائب ہے، کہیں کیا بلکہ پورے ملک میں چینی غائب ہے غرض یہ کہ کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ہماری حکومت سے استدعا ہے کہ پورے ملک میں چینی کی فراہمی کا ایک ایسا مثالی نظام وضع کرے کہ جس سے ہر پاکستانی کو آٹا چینی اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء حاصل ہوسکیں۔ (صغیر علی صدیقی۔ کراچی)