Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Saturday, November 21, 2009, Zil`Haj 03, 1430 A.H
 
  مراسلات 
 
میں محکمہٴ ٹرانسپورٹ کے اعلیٰ حکام کی توجہ خستہ حال بسوں کی طرف دلانا چاہتا ہوں۔ہمارے ملک کی آبادی کا بڑا حصہ بسوں میں سفر کرتا ہے اور اس سفر کے دوران اسے کن مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے یہ صرف وہ ہی جانتا ہے جو ان بسوں اورکوچوں میں سفر کر تا ہو۔ ماضی میں بس، ٹیکسی اور رکشا مالکان کو ہر سال فٹنس سرٹیفکیٹ لینا پڑتا تھا۔اس سرٹیفکیٹ کے اجراء سے قبل اس بس، ٹیکسی اور رکشا کے بریک، سیٹیں، مڑنے کے اشارے چیک کئے جاتے تھے مگراب بسوں کا حال یہ ہے کہ جگہ جگہ سے سیٹیں پھٹی ہوئی ہیں،ان میں کیلیں نکل رہی ہیں جن سے اکثر مسافروں کے کپڑے پھٹ جاتے ہیں۔اکثر بسوں اور کوچز میں شیشے نہیں ہوتے پھر یہ کہ سیٹوں کے درمیان جگہ اتنی کم چھوڑی گئی ہے کہ بیٹھنا مشکل ہے جبکہ اکثر بسیں اور کوچز زہر آلود دھواں بھی چھوڑتی ہیں جس سے ماحولیاتی آلودگی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔اس صورتحال سے اندازہ ہوتا ہے کہ کوئی بس، کوچ یا ٹیکسی یارکشا فٹنس سرٹیفکیٹ کے اجرا کے وقت لے جائی نہیں جاتی بلکہ ان کامالک خود ہی چلا جاتا ہے۔ محکمہٴ ٹرانسپورٹ کے اعلیٰ حکام سے عرض ہے کہ آپ کا کام صرف کرایہ اور روٹ متعین کرنا نہیں ہے بلکہ ان تمام گاڑیوں کی حالت پر نظر رکھنا بھی آپ کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ٹریفک پولیس سے بھی درخواست ہے کہ ان خستہ حال گاڑیوں کی چیکنگ صرف مہینے کے آخر میں نہ کیا کریں بلکہ پورے مہینے جاری رکھیں تاکہ ان کی حالت میں بہتری آئے۔
(ممتازعالم ۔ فیڈرل بی ایریا)
 
Print Version


 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback