| نوابشاہ (بیورو رپورٹ) زرداری قبیلے کے بااثر افرادکے خلاف احتجاج کرنے پر پولیس نے جمالی برادری کے درجنوں مردوں اورعورتوں پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تعلقہ پولیس اسٹیشن پر سرکارکی مدعیت میں جمالی برادری کے درجنوں مردوں اورعورتوں جن میں صادق، سکندر، یونس، یوسف، نظیر، لقمان، عرض محمد اور دیگر شامل ہیں کے خلاف ہنگامہ کرنے، ٹائر جلانے اور سڑک بلاک کرنے کے الزام میں انسداد دہشت گردی ایکٹ اور مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزجمالی برادری کے لوگوں نے زرداری قبیلے کے بااثرافرادکی جانب سے زرعی زمین پرقبضے اور لوگوں پرمبینہ حملوں کے خلاف نوابشاہ قاضی احمدروڈ پر شدیداحتجاج کیاتھا اورانہوں نے الزام لگایا تھا کہ تعلقہ پولیس ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے ان کی سرپرستی کررہی ہے۔ |
|