Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Saturday, November 21, 2009, Zil`Haj 03, 1430 A.H
 
  امریکا سے 
 
اقوام متحدہ(جنگ نیوز)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بھاری اکثریت سے قرار داد منظور کی ہے جس میں اسرائیل اور فلسطین نے کہا گیا ہے کہ ایک سال پہلے غزہ جنگ کے دوران جنگی جرائم کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں۔ قرار داد کی منظوری کے ساتھ جنرل اسمبلی میں اقوام متحدہکے تفتیش کار کی غزہ جنگ پ پیش کی گئی رپورٹ پر دو روز سے جاری بحث کا اختتام ہو گیا۔ قرار داد میں اسرائیل اور فلسطین سے3ماہ میں تحقیقات مکمل کرنے کے لئے کہا گیا ہے تاہم قانونی طور پر اسرائیل اور فلسطین قرار داد پر عمل کرنے کے پابند نہیں ہیں۔عرب ممالک کی طرف سے پیش کی گئی قرار داد کے حق میں پاکستان سمیت 114اور مخالفت میں18ووٹ ڈالے گئے۔ امریکا ،اسرائیل، برطانیہ فرانس سوئیڈن سپین اور دیگر یورپی ملکوں سمیت 44ممالک کے ارکان غیر حاضر رہے اسرائیل نے قرار داد مسترد کر دی۔قرار داد میں مزید کہا گیا ہے کہ 3ماہ میں اقدامات نہ کئے گئے تو سلامتی کونسل سے ایکشن لینے کی اپیل کی جائے گی اقوام متحدہ میں فلسطین کے مبصر ریاض مسرور نے قرارداد کی حمایت کی لیکن اس کے ساتھ ہی زور دیا کہ اسرائیل کی جارحیت اور جرائم کا موازنہ فلسطینیوں کی طرف سے ہونے والی جوابی کارروائی سے نہیں کیا جاسکتااے پی پی کے مطابق یہ رپورٹ اسرائیل کو بھی یہ موقع فراہم کرتی ہے کہ وہ فلسطینیوں کے حوالہ سے اپنی ماضی کی غلطیوں کا ازالہ کرے۔ انہوں نے اس موقع پر پاکستان کے اس مطالبہ کا بھی اعادہ کیا کہ حقوق انسانی کونسل اور مشرق وسطیٰ کے مسئلہ کے پرامن حل کیلئے امن عمل کی کامیابی کیلئے تمام اقدامات کو یقینی بنائیں۔ ایران کے سفیر محمد خزائی نے کہا کہ رپورٹ سے ثابت ہو گیا کہ اسرائیلی فوج غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہوتی ہے۔ تاہم امریکا نے کہا ہے کہ رپورٹ سے مشرق وسطی میں امن عمل متاثر ہو سکتا ہے  
Print Version


 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback