Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Saturday, November 21, 2009, Zil`Haj 03, 1430 A.H
 
  امریکا سے 
 
واشنگٹن (جنگ نیوز) امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کے پروگرام پر عمل کر لے تو اگلے سال جون تک توانائی کے بحران پر قابو پایا جا سکتا ہے لیکن اس کیلئے بجلی کی قیمت میں مزید 18فیصد اضافہ کرنا ہو گا۔ امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کے معاون برائے بین الاقوامی توانائی معاملات ڈیوڈ گولڈ وائن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان آئی ایم ایف سے طے شدہ مفاہمت کے مطابق بجلی کے نرخوں میں اضافہ کرتا رہا تو اگلے موسم گرما میں لوڈشیڈنگ کا سامنا نہیں کرناپڑے گا۔ پاکستان کے پاس بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے ایک ٹھوس پروگرام موجود ہے اور وہ اس سال دسمبر تک مزید 25سو میگاواٹ بجلی پیدا کر سکتاہے جبکہ اگلے برس جون تک 26سو میگاواٹ بجلی حاصل کر سکتا ہے لیکن اس کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے طے شدہ مفاہمت کے مطابق بجلی کے نرخوں میں جنوری میں 12فیصد جبکہ اپریل میں 6فیصد اضافہ کرناہو گا۔ ڈیوڈ گولڈوائن کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ توانائی کے کم نرخ ہیں، اگر بجلی کے نرخوں میں اضافہ کر دیا جائے تو اس سے غیر ملکی سرمایہ کار راغب ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے درمیان 3 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کیلئے بات چیت ہو رہی ہے۔ اس رقم میں سے 1.6 بلین ڈالر نئے ڈیموں کی تعمیر اور ٹرانسمشن لائنوں کے بچھانے اور ان کی مرمت کیلئے استعمال کئے جائیں گے۔  
Print Version


 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback