Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Saturday, November 21, 2009, Zil`Haj 03, 1430 A.H
 
  امریکا سے 
 
واشنگٹن(عظیم ایم میاں) امریکی ریاست ٹیکساس میں واقع فورٹ ہڈ ملٹری بیس میں فائرنگ اور اس کے نتیجے میں ہونے والی درجن سے زائد ہلاکتوں اورمتعدد زخمیوں کے حوالے سے امریکی تفتیشی اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، واقعے کے مرکزی کردار امریکی فوج کے اپنے ہی39سالہ میجر ندال ملک حسن کے بارے میں کہا جاتاہے کہ انہیں مستقبل قریب میں افغانستان یا عراق بھجوایا جانا تھا، امریکی ملٹری بیسزپر حملوں کی تاریخ میں مذکورہ واقعے کو بدترین واردات قرار دیا جارہا ہے۔ واقعے کے بعد فورٹ ہڈ بیس پر ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے، ،فوجی ذرائع کے مطابق میجر ندال حسن نے فوجیوں کے ایک میڈیکل پروسسنگ سینٹر جہاں بیرون ملک تعیناتی سے قبل فوجیوں کا طبی معائنہ کیا جاتا ہے پر اپنے ہی ساتھیوں کے ہجوم پر اس وقت خود کار اسلحے سے اندھا د ھند فائرنگ شروع کر دی،نجی ٹی وی سے انٹرویو کے دوران جب امریکی فوج کے لفٹیننٹ جنرل رابرٹ ڈبلیو کون سے میجر ندال کے بارے میں واقعے کے دوران اللہ اکبر کے نعرے لگانے کے بارے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ عینی شاہد فوجیوں کا بھی یہی کہنا ہے ،فورٹ ہڈ سے فرسٹ آرمی ڈویژن کے جے ایڈم نے بتایا کہ متعلقہ کمانڈرز کی جانب سے فوری احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ سب سے پہلے یہ امر یقینی بنایا جائے کہ فوجی اہلکاراور ان کے اہل خانہ محفوظ ہیں ،ابتدائی طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ واقعے میں کس قسم کا اسلحہ استعمال کیا گیا ،جنرل کون نے کہا ہے کہ اس واقعے کو دہشتگرد ی کی کارروائی قرار دینا خارج از امکان نہیں ہے تاہم ابتدائی تحقیقات کے مطابق اس کے شواہد سامنے نہیں آئے ہیں ،ایک ریٹائرڈ کرنل ٹیری لی جو میجر حسن کے ساتھ کام کرتے رہے ہیں کا کہنا ہے کہ میجر حسن جب اپنے ساتھیوں کے ساتھ بحث کر تے تو ہمیشہ اس امید کا ا ظہار کرتے تھے کہ صدر اوباما عراق اور افغانستان سے امریکی افواج نکا لیں گے ،میجر حسن کے کزن نادر حسن کے مطابق وہ فوج میں مزید کام نہیں کرنا چاہتا تھا اور اس سلسلے میں انہوں نے ایک وکیل سے مشاورت بھی کی تھی ،میجر ندال کے والدین امریکا میں آنے سے پہلے فلسطین کے ایک چھوٹے سے قصبے میں آباد تھے ۔  
Print Version


 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback